دبئی ؛ تربيتی اور تبلیغاتی اداروں میں حفظ قرآن کے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

دبئی ؛ تربيتی اور تبلیغاتی اداروں میں حفظ قرآن کے تعليمی كورس كا انعقاد

23:23 - January 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2264469
بين الاقوامی گروپ : انجمن "نيكی كا گھر" كی كوششوں سے"قرآن كريم كو كيسے حفظ كریں" كے عنوان سے حفظ قرآن كورس دبئی كے مختلف تربيتی اداروں اور ندامتگاہوں میں منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ" البيان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن "نيكيوں كا گھر" علم اور فضيلت كے پرچاركی خاطر پليس سے وابستہ اداروں خصوصا سزا دينے اور اصلاحی امورمیں فعاليت كرنے والے تربيتی و تبلیغاتی اداروں كے تعاون سے حفظ قرآن كورس كا انعقاد كررہی ہے ۔
انجمن كے ڈائريكٹر "يوسف اليتيم" نے كہا ہے كہ قيديوں كے حسن سلوك اور اخلاقی پيشرفت كو اس قرآنی كورس میں شركت كے لیے مدنظر ركھا گيا ہے اور یہ كورس ان كی سابقہ روش میں مثبت تبديلی لائے گا ۔
940794
نظرات بینندگان
captcha