ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ almaghribia كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكش كی وزارت اوقاف اور اسلامی امور كی كوششوں سے ان مقابلوں كا آغاز۲۵ جنوری كو ولادت رسول اكرم ﴿ص﴾ كی مناسبت سے مراكش اور ديگر ممالك كے ۴١ اميدواروں كی شركت كے ساتھ ہوا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كے شعبہ قرائت میں ۲۳ اميدواروں نے حصہ لیا ہے جن میں سے ۳ افراد نے پوزيشنز حاصل كی ہیں اور اسی طرح شعبہ حفظ میں ١۹ اميدواروں نے شركت كی جن میں سے ۳حفاظ قرآن نے كاميابی حاصل كی ہے
941616