ايران كی طرف سے غير ممالك میں "قرآنی ہفتہ "كے عنوان سے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ايران كی طرف سے غير ممالك میں "قرآنی ہفتہ "كے عنوان سے مقابلوں كا انعقاد

23:20 - February 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2269125
قرآنی سرگرمياں:اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے مشير نے مختلف ممالك میں ميلاد النبی (ص)اور عشرہ فجر كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی۔
ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے مشير احمد زرنگار قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے قرآنی مقابلوں كا انعقاد آٹھ ممالك میں ہفتہ وحدت اور عشرہ فجر كی مناسبت سے، كے بارے میں خبر دی ہے اور كہا اس سال پہلی دفعہ یہ آرگنائزيشن، ماہ مبارك رمضان كے علاوہ ميلادالنبی(ص) كے موقع پر بھی قرآنی مقابلوں كا انعقاد كرے گی ۔
انہوں نے كہا آٹھ ممالك انڈونيشيا، بوسنيا، پاكستان، زمبابوے، تنزانيا، فرانس، ايتھوپی، اور كينيا شامل ہیں اور ان مقابلوں كے انعقاد كيلئے پچاس ہزار يورو كا ہزينہ بتايا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا یہ قرآنی ہفتہ 5 فروری سے 11 فروری تك منعقد ہوگا۔
انہوں نے كہا ايران كے اسلامی ثقافت سينٹر كی طرف سے غير ممالك میں دارالقرآن كی تاسيس كا منصوبہ بھی زير غور ہے جبكہ ابھی تك كچھ ممالك نے اس كی تاسيس كيلئے مثبت جواب ديا ہے۔ انہوں نے كہا غير ممالك میں دارالقرآن كی تاسيس كا ہزينہ دس سے بيس ہزار يورو كا اندازہ لگايا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس آرگنائزيشن كی طرف سے ايك اور منصوبہ كہ جس میں ايرانی اقوام ، مقيم غير ممالك كيلئے بھی مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
945556
نظرات بینندگان
captcha