ہندوستان میں 12 ویں قرآن كريم مقابلوں كا آغاز

IQNA

ہندوستان میں 12 ویں قرآن كريم مقابلوں كا آغاز

22:23 - February 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2269929
قرآنی سرگرمياں: نيو دہلی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ايران ، ہفتہ وحدت كے آغاز میں 12 ویں قرآن كريم مقابلوں تلاوت و حفظ قرآن كريم كے عنوان سے، 6 سے 8 فروری تك ايران كی ثقافتی نمائندگی سينٹر میں منعقد ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس دورے میں ہندوستان كے 136 حفاظ اور قراء كرام شركت كریں گے۔ 45 ہندوستان كے حفاظ كرام اور 81 قاری ہندوستان كے مختلف صوبوں سے شركت كریں گے۔
يادرہے كہ اس مقابلوں كے اختتام پر چھ شركت كرنے والوں كو امتيازی حيثيت حاصل كرنے پر انعام ديا جائے گا۔ اس گزارش كے مطابق حفظ اور تلاوت میں پہلا انعام حاصل كرنے والے كو اسلامی جمہوریہ ايران میں ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كی اجازت دی جائے گی۔
948165
نظرات بینندگان
captcha