قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق 6 اور 7 فروری كو "اسلامی وحدت ، اسلامی بيداری، اور انقلاب اسلامی " كے موضوع پر تہران میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ ، طلاب كی بھرپور تعداد میں شركت كی۔ یہ اجلاس انٹر نيشنل منيجمنٹ حوزہ علمیہ تہران كے زير اہتمام ، مدرسہ امام خمينی (رہ) ، مدرسہ امام قائم چيذر، اور جامعہ امير المومنين میں منعقد ہوا۔
ذرائع كے مطابق الازہر يونيورسٹی مصر كے تعليم يافتہ شيخ تاج الدين الہلالی كہ جو آسٹريليا میں كافی عرصہ سے مفتی اعظم تھے اور حال حاضر مصر میں ہیں، انہوں نے اس اجلاس میں اپنے خطاب میں كہا اگر ايسا آلہ ہوتا كہ جس سے محبت كا اندازہ لگايا جاسكتا ، مصر كی عوام كی اہل بيت (ع) سے محبت كا اندازہ كرسكتے، كہ ہماری یہ محبت ہم سے جدا ہونے والی نہیں ہے ہمارے گوشت اور خون میں مل چكی ہے۔
انہوں نے دنيا میں موجود عالم ہستی كی زوجيت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا دنيا میں تمام موجودات جيسے جانور ، جڑی بوٹياں ، پرندے سب كی زوجيت ہے ، معنوی دنيا میں پيغمبر اكرم(ص) نے دو چيزوں كے بارے میں تاكيد كی قرآن اور عترت، كہ ان سے تمسك ہماری سعادت ، خوشبختی اور كاميابی ہے۔
الازہر يونيورسٹی كے تعليم يافتہ نے كہا اہل سنت كی روايات میں سے مہم ترين حديث ثقلين كے مطابق اسلامی امت كو چاہئے كہ پيغمبر اكرم كی وصيت سے عدول كے سبب آپ(ص) سے معافی مانگے۔
اس اجلاس میں بہت سے اساتذہ ، پرنسپلز، اور حوزہ علمیہ امام خمينی (رہ) ، امام قائم (عج) اور امير المومنين كے طلاب موجود تھے اور مصر كے عالم دين نے تشيع اور اہل بيت كے موضوع كے بعد عالم اسلام ، اسلامی وحدت اور عالمی بيداری كے بارے میں تقرير كی۔
آخر میں مدرسہ علمیہ امام خمينی (رہ)كے طلاب نے مصر كی موجودہ صورتحال كے بارے میں ايك سوال كے جواب میں شيخ الہلالی نے كہا انشاء اللہ مصر كی عوام كو كاميابی حاصل ہوگی پارليمانی انتخابات میں 80 فيصد اسلام پسندوں كی كاميابی سے حسنی مبارك كے افكار خاموش ہوجائیں گے۔
950028