ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قطر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ"الشرق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالمی انجمن "قرآن میں تدبر" كی افتتاحیہ تقريب كا انعقاد ۸ فروری كی شب قطر كے وزير اوقاف و اسلامی امور اور قرآنی ماہرين پر مشتمل ايك گروپ كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
"ناصر بن سليمان العمر"عالمی انجمن " قرآن میں تدبر" كی انتظامی كونسل كے صدر ہوں گے ۔ انجمن كا ہدف قرآن كريم كی قرائت اور اس میں تدبر كی ثقافت كو تنظيمی شكل دينا اور قرآن كے وحيانی احكامات پر عمل كرنے كی خاطر نئے اور پرانے طريقوں كی تلاش كرنا ہے تاكہ قرآن كے ساتھ امت اسلامیہ كے ارتباط كو مزيد مظبوط كيا جاسكے ۔
949053