تفسیر قرآن کی دو جلدوں کا فارسی اور پشتو میں ترجمہ

IQNA

تفسیر قرآن کی دو جلدوں کا فارسی اور پشتو میں ترجمہ

23:49 - February 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2275417
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : جمہوری اسلامی افغانستان میں قرآنی مركز" بلال " كی جانب سے ہائی سكول كے نئے تعليمی سال كے لیے فارسی اور پشتو زبانوں میں تفسير قرآن كريم كی دو جلدی درسی كتاب كا ترجمہ کیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ شعبہ مركزی ايشيا ، كی رپورٹ كے مطابق قرآنی مركز "بلال" كے انچارج "سيد احمد حسينی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ملك كے ہائی سكولوں كے لیے فارسی اور پشتو زبانوں میں شيعہ اور سنی منابع سے ماخوذ تفسیر قرآن کی دو جلدوں کے ساتھ ساتھ قرآن كے مفاہيم و ترجمہ كی تعليم پر مشتمل ۳ جلدی كتاب كی تدوين بھی كی گئی ہے ۔
حسينی نے مزيد كہا ہے كہ ملك كے سكولوں كے لیے درسی كتابوں كی تدوين اس مركز كا بنيادی ترين ہدف ہے ، كيونكہ اس ملك میں دينی معارف كے حوالے سے موجود كتابیں غیر معياری تھیں جبکہ اس وقت ملک کے ہائی سكولوں كے لیے صرف دو جلدی كتاب كی تدوين كی گئی ہے ۔
953926
نظرات بینندگان
captcha