الزہرا (ع) قرآن و حديث انسٹیٹيوٹ كی پرنسپل "رقیہ علوی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كے ساتھ خصوصی كفتگو كے دوران بتايا ہے كہ اس قرآنی ادارے میں ترجمے كے ساتھ حفظ قرآن كريم پر مشتمل تعليمی كورس كا اہتمام كيا گيا ہے جس میں بچے و بچياں بھر پور انداز سے شركت كر رہے ہیں ۔ اب تك چاليس طلباء وطالبات نے اس كورس میں داخلہ لیاہے جن كے لیے يومیہ كلاسوں كا باقاعدہ طور پر آغاز كر ديا گيا ہے ۔ مذكورہ كورس كے پہلے مرحلے میں قرآن كريم كے پہلے پارے كا حفظ بمعہ ترجمہ كروايا جائے گا ہے۔
واضح رہے كہ "رقیہ علوی" كے مطابق حفظ قرآن كريم كے حوالے سے شيعہ بچوں میں پائی جانے والی خاصی دلچسپی كے باوجود ماضی میں حفظ قرآن پرزيادہ توجہ نہیں دی گئی ہے جس كی وجہ سے ہمارے ہاں قرآنی حفاظ كی تعداد نا ہونے كے برابر ہے ليكن اب ہم حفظ قرآن كو ملكی سطح پر فروغ دينے كے لیے پُر عزم ہیں۔
الزہرا (ع) قرآن و حديث انسٹیٹيوٹ كی پرنسپل نے مزيد كہا كہ پاكستان میں حفط قرآن كريم كی تعليم كيلئے ماہر شيعہ اساتذہ كی تعداد بہت كم ہے جس كی وجہ سے ملك میں موجود مدارس كو حفظ قرآن كے سلسے میں كافی مشكلات كا سامنا ہے لہذا ان مشكلات كے ازالے كی خاطرحفظ قرآن كی تعليم پر خصوصی توجہ دينے كی اشد ضرورت ہے۔
965140