ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو قرآن كے تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے ریڈيو قرآن كے شعبہ تلاوت كے انچارج احمد ليائی نے كہا كہ موسم بہار میں تلاوت قرآن نامی پروگرام 18 مارچ سے ليكر نوروز كی تعطيلات كے اختتام تك جاری رہے گا جس میں سامعين كيلئے بہترين تلاوت نشر كی جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا اس پروگرام میں ہر روز مصر كے ممتاز قراء میں سے ايك قاری كی تلاوت نشر كی جائے گی اس كے بعد تلاوت كے ماہر اساتذہ فنی تلاوت كے بارے اپنا ماہرانہ تجزیہ پيش كریں گے۔
972327