حفظ قرآن كريم كی روش كے ساتھ 30 ویں پارے كی اشاعت

IQNA

حفظ قرآن كريم كی روش كے ساتھ 30 ویں پارے كی اشاعت

20:30 - March 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2293819
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمہوری اسلامی ايران كے مركز برائے طباعت اور اشاعت قرآن كريم اور وزارت تعليم كے قرآن، نماز اور اہل بيت سيكشن كے تعاون سے حفظ قرآن كريم كی روش كے ساتھ تيسویں پارے كی اشاعت كی گئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ايرانی سكولز میں حفظ قرآن كريم كا شوق ركھنے والے بچوں میں تقسيم كی گئی ہے۔اس‌كتاب كے پہلے حصہ میں قرآن كا 30 واں پارہ ہے اور دوسرے حصے میں حفظ قرآن كريم كی رہنمائی كی گئی ہے۔
اس حصہ میں حفظ قرآن كی اہميت اور ائمہ معصومين كی روايات كو بيان كيا گيا ہے اور كہا ہے كہ قرآن كريم كے ايك حصے كو حفظ كرنے سے انسان قرآن سے مانوس ہوجاتا ہے اور یہ چيز اس كی روح پر اثر انداز ہوتی ہے۔
973332
نظرات بینندگان
captcha