ہندوستان ؛ بين الاقوامی قرآنی تحقيقاتی كانفرنس كا ميزبان

IQNA

ہندوستان ؛ بين الاقوامی قرآنی تحقيقاتی كانفرنس كا ميزبان

20:33 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307079
علم و فكر گروپ: رياست اتر پرديش كے شہر اعظم گڑھ میں بين الاقوامی قرآنی تحقيقاتی كانفرنس كا انعقاد دسمبر كے مہينہ میں ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے رپورٹ دی ہے كہ یہ كانفرنس الرشاد يونيورسٹی كے 50 ویں يوم تاسيس كی مناسبت سے منعقد ہوگی۔ جس میں اہل تشيع اور اہل سنت كے قرآنی محققين شركت كریں گے۔
رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس تين سال پہلے منعقد ہونی تھی مگر داخلی اور ثقافتی مشكلات كے سبب نہ ہوسكی ليكن اب خوش قسمتی سے اسی سال یہ بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہوگی۔
987173
نظرات بینندگان
captcha