ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ يورپ ، كی رپورٹ كے مطابق ، "۲۰١۲؛ قرآن كريم كا سال" سے مربوط پروگراموں كے حوالے سے ملك كے مختلف شہروں میں بچوں اور جوانوں كے لیے قرٲت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ملكی ادارے نے اعلان كيا ہے اس ادارے كی كوششوں سے تقريبا ۸ سے ١۷ سال كے بچوں اور بچيوں كی شركت كے ہمراہ حفظ اور قرٲت قرآن مجيد اور اذان كے مقابلوں كا انعقاد كيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق تاتارستان كے مختلف شہروں میں اس قسم كے مقابلوں كا انعقاد بچوں اور جوانوں میں قرآنی معارف كی تعليم كے شوق میں نماياں افزائش کی عکاسی كرتا ہے ۔
988710