سوڈان ؛ دينی اور قرآنی كورسز كے سلسلے كا آغاز

IQNA

سوڈان ؛ دينی اور قرآنی كورسز كے سلسلے كا آغاز

23:53 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311153
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ۲١ اپريل بروز ہفتہ سے سوڈان كے دارالحكومت "خرطوم" میں واقع " شہداء منطقہ المقرن " كملپكس میں "قرآنی بہار" سے موسوم تعليمی كورسز كا آغاز كيا گيا ہے جو ١۰ مئی تك جاری رہیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ افريقہ، كی رپورٹ كے مطابق ان خصوصی كورسز میں مختلف دينی اور قرآنی شعبوں سے تعلق ركھنے والے اساتيد شركت كر رہے ہیں ۔
واضح رہے كہ ان كورسز میں شرکت کرنے والے اساتيد میں سے قرآن كی چھوٹی سورتوں كی تفسير كے ماہر "احمد ذو النورين" ، شعبہ احاديث میں فعال "مہديری احمد" ، سيرت نبوی﴿ص﴾ كی تحليل و توضيح میں ماہر "عبد الحی يوسف" اور كلامی نقاط كے تحليل گر "محمد الامين اسماعيل" وغيرہ كے نام نماياں ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ خیراتی ادراے "المشكاة" كی كوششوں سے منعقدہ ان ١۹ روزہ كورسز كے اختتام پر شركاء حضرات كو نفيس انعامات ديئے جائیں گے ۔
991364
نظرات بینندگان
captcha