ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام علماء ، مفكرين اور مذہبی پيشواؤں كے علاہ سيكاسو اور دارالحكومت "باماكو" سے تعلق ركھنے والے تين ہزار شہريوں كی موجودگی میں منعقد كيا گيا ہے ۔
پروگرام كے آغاز میں "مانكورانی تاگاسو" كی جامع مسجد كے خطيب شيخ "ابراہيم سماكی" نے اپنے خطاب کے دوران اس پروگرام كا ہدف قرآن كريم كی بے حرمتی كے مقابل پر اس آسمانی كتاب كی قداست كو بيان كرنا قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ دشمنوں كا حسد اور انتقام قرآن اور اسلام كی بے حرمتيوں كا اصل سرچشمہ ہے اور مسلمان مختلف قسم كے پروگراموں خصوصا انس با قرآن كريم كی با عظمت محفلوں كے ذريعے قرآن مجید كے ساتھ اپنی ارادت اور محبت كا اظہار كرتے ہیں ۔
991412