الازهر کے تیس طلباء کی کاوش سے ترتیل تلاوت

IQNA

الازهر کے تیس طلباء کی کاوش سے ترتیل تلاوت

9:14 - September 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3519164
ایکنا: الازہر کے 30 طلبہ کی آواز میں مصحفِ مرتل کی تیاری مکمل کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز کے مطابق ادارۂ کل امورِ قرآن کریم الازہر نے اعلان کیا ہے کہ 30 طلبہ کی آواز میں قرآنِ کریم کا مصحفِ مرتل ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

محمد عبدالرحمن الضوینی، معاون الازہر نے کہا کہ یہ طلبہ 18 سال سے زائد عمر کے ہیں اور ان کی تلاوت نمایاں اور منفرد تھی۔ ان افراد کو 1,80,000 سے زائد الازہر کے طلبہ میں سے سخت انتخابی اور تربیتی مراحل کے بعد منتخب کیا گیا۔

شیخ ایمن عبدالغنی، سربراہ الازہر مراکز نے وضاحت کی کہ اس قرآنِ مرتل کی تیاری تقریباً تین سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ نسخہ تقریباً 30 گھنٹوں پر مشتمل ہے جس میں خوبصورت صوت و لحن کے ساتھ قواعدِ تجوید کی پابندی کی گئی ہے۔

شیخ حسن عبدالنبی عراقی، معاون کمیٹی برائے بازنگری قرآن الازہر نے بتایا کہ اس قرآنِ مرتل کو کمیٹی نے تین بار باریک بینی سے جانچا تاکہ صحیح تلاوت اور حروف کے درست تلفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ابوالیزید سلامہ، جو الازہر کے دیگر قرآنی عہدیداروں میں شامل ہیں، نے کہا کہ یہ منصوبہ مصر کو "ملکِ تلاوت" کے طور پر متعارف کرانے اور دنیا کو مصری قراء کی آواز سے روشناس کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ یہ مقام نسل در نسل قائم رہے۔/

 

4304942

ٹیگس: الازھر ، ترتیل ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha