ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، بين الاقوامی كانفرنس "قرآن كا عددی اعجاز " كے انعقاد کا ہدف قرآن كے علمی پہلؤوں من جملہ قرآن كے عددی اعجاز كا جائزہ لینا ہے ۔
اس كانفرنس كی آرگنائزنگ كمیٹی نے قرآنی علوم میں فعال تمام محققين كو اس كانفرنس میں شركت اور اعجاز عددی قرآن كی روشنی میں قرآنی مطالعات اور قرآنی اعجاز كے مخلتف پہلؤوں پر تحرير شدہ مقالوں كو ارسال كرنے كی دعوت دی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، آرگنائزنگ كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ كانفرنس میں شركت كے خواہشمند حضرات کے مقالے انگلش ، فرينچ ، عربی يا مالائی زبان میں اور كم ازكم ۲۰ صفحات پر مشتمل ہونے چاہيئیں ۔
996089