ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں 15 سال سے اوپر مختلف عمروں كے 80 افراد نے شركت كی۔ ان مقابلوں كی جيوری میں جامع مسجد كے خطيب رسول خير الدين اف، روس كی اسلامك يونيورسٹی كزان كے قرآنی علوم كے استاد عبدالجليل قاسم اور تاتارستان كے معروف قاری علی ياوشيت شامل تھے۔ جنہوں نے مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد كی فنی مہارت كو پركھا اور آخر میں جيتنے والے افراد میں انعامات تقسيم كئے ۔
996951