ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلام ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، مؤلف نے آيات قرآنی اور ديگر آسمانی كتابوں كا باہمی مقايسہ كرتے ہوئے اسلام كے پر امن ہونے كا جائزہ ليا ہے اور اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن اور اسلام پر لگائی جانے والی تہمتوں كو رد کیا ہے ۔
اسی طرح مؤلف نے مسلمان كو بےگناہوں كے قتل و غارت سے روكنے والی قرآنی آيات سے استفادہ كرتے ہوئے دين اسلام كو رحمت اور بركت كی علامت قرار ديا ہے جبكہ اسلام اور مسلمانوں كی منطق كو محبت ،رواداری اور گفتگو قرار ديتے ہوئے قرآن كو محبت كا عالمی منشور قرار ديا ہے ۔
997654