ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر سے نقل كيا ہے جرمن حكام كے مطابق اس ملك كے 38 شہروں میں سلفی گروپ كے شدت پسندوں نے مفت قرآن كريم تقسيم كيا ہے۔ رپورٹ كے مطابق یہ كام جرمن كے شہر كولون كے رہائشی ابراہيم ابوناجی نے اپنے گروپ كے اعضاء كے ساتھ شروع كيا ۔جس میں ان كا ہدف 25 ملين قرآن كريم كے نسخے دريائے رائن كے اطراف میں موجود شہروں میں تقسيم كرنا تھا كيونكہ سلفی گروپ كی زيادہ تر سرگرمياں اسی طرف جاری ہیں۔
يادرہے كہ جرمنی كی سياسی اور سلامتی حكام نے خبردار كيا ہے كہ یہ اقدام اسلام كے نام پر ہے ليكن اس كے پيچھے دوسرے مقاصد كارفرما ہیں۔
998692