ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تركی كے صوبہ استنبول نے شہر ايوب كے مئير عثمان كايماك نے اس بارے كہا اسلامی اسكولز كے طلاب كے درميان قرآنی روخوانی كے مقابلوں كا مقصد بچوں میں چھوٹی عمر سے ہی قرآن سے انس پيدا كرنا ہے۔ اسی طرح مذہبی تعليم كے پروگرام كے ڈائريكٹر حسين دمير باش نے اپنے خطاب میں كہا اس طرح كے مقابلے جوانوں میں تربيت كے علاوہ قرآنی علوم كے ساتھ دلچسپی بھی پيدا كرتے ہیں اور ان كی شخصيت بھی بنتی ہے۔ تقريب كے آخر میں جيتنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
998224