ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، قاريوں اور حفاظ كرام كا یہ گروپ بينكاك كے قرآنی ادارے "محمد اعظم﴿ص﴾" كے طلباء پر مشتمل ہے جو چوتھے بين الاقوامی مسلمان طلباء قرآنی مقابلوں میں شعبہ قرٲت اور حفظ كل قرآن میں شركت اور مقابلے كریں گے۔
رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كے منتخب قاری "شكری سوم شای بلابا" اور حافظ "عبد العزيز اوسانگ" ان مقابلوں میں شركت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ "رسول اعظم﴿ص﴾" قرآنی انسٹی ٹيوٹ تھائی لينڈ میں فعال حفظ اور قرٲت كے بہترين تعليمی مراكز میں سے ہے اور قرآن پاك كے قاريوں اور حفاط كی تعليم و تربيت كے لیے كام كر رہا ہے ۔
1000917