ہندوستان ؛ قرآن كے بارے میں مقالہ نويسی كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ قرآن كے بارے میں مقالہ نويسی كے مقابلوں كا انعقاد

23:47 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319828
بین الاقوامی گروپ : ہندوستان کے شہر علی گڑھ کے علوم قرآن سینٹر کی کوششوں سے قرآن کے بارے میں مقالہ نویسی کا انعقاد کیا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Milli Gazette»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی گڑھ كے قرآنی علوم سينٹر نے ہندوستانی طلباء ، دانشوروں اور محققين كو جون كے آخر تك قرآن كريم كے بارے میں اپنے مقالے ارسال كرنے كی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں كے لیے دو الگ الگ موضوعات كا انتخاب كيا گياہے جن میں سے ايك "قرآن سب كے لیے " كے عنوان سےغير مسلم محققين اور دانشوروں كے لیے ہے اور دوسرے كا عنوان "كيا تلاوت قرآن كافی ہے ؟"جس میں صرف طلباء شركت كریں گے۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے چار مختلف زبانوں ؛ اردو ، عربی ، انگلش اور ہندی میں منعقد كیے جائیں گے اور مقابلوں میں شريك افراد اس بات كے پابند ہوں گے كہ مقالہ نويسی كے دوران جن مصادر اور منابع سے استفادہ كيا گياہے ان كو مقالہ میں لازمی ذكر كریں ۔
ان مقابلوں میں كاميابی حاصل كرنے والے اميدواروں كو قيمتی انعامات كے علاوہ قرآنی تحقيقاتی شيلڈ بھی دی جائے گی
1001322
نظرات بینندگان
captcha