ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صوبہ "تخار" كے 20 قرآنی مراكز كے قاريوں نے اس مقابلے میں شركت كی۔ اس مقابلے كی افتتاحی تقريب سے حزب اقتدار اسلامی كے شمالی منطقہ كے صدر عبدالروف توانا، مولوی محمد ابراہيم، مولوی تخاری و كريمی نے دشمنان اسلام كے جرائم كی مذمت كرتے ہوئے كہا قرآن لازوال ہے اور اس كے دشمن شكست كھائیں گے۔
عبدالروف توانا نے اپنی گفتگو میں كہا قرآن كريم آسمانی كتاب ہے كوئی بھی طاغوتی قوت اس كتاب پر غالب نہیں آسكتی۔ دشمنان اسلام اور بين الاقوامی صیہونی قوتیں مسلمانوں پر ظلم و ستم كے پہاڑ توڑ رہی ہے اس لئے امريكی پادری نے قرآن كريم كی بے حرمتی كی۔ كيونكہ بين الاقوامی صیہونی طاقتوں كو اس حمايت حاصل تھی۔
واضح رہے كہ حسن قرائت قرآن كريم كے ان مقابلوں میں پوزيشن لينے والے قاريوں میں انعامات بھی تقسيم كئے جائیں گے۔
1001501