روس میں جوانوں اور بچوں كے لیے قرٲت قرآن مقابلے كا انعقاد

IQNA

روس میں جوانوں اور بچوں كے لیے قرٲت قرآن مقابلے كا انعقاد

20:06 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321581
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ٦ مئی كو رشين فیڈريشن كی رياست "اڈمورٹ" میں جوانوں اور بچوں كے لیے قرٲت قرآن كريم مقابلے كا انعقادكيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نےاعلان كيا ہے كہ اس سالانہ قرآنی مقابلے كی افتتاحیہ تقريب میں صدارتی دفتر كے وفاقی انسپيكٹر "ڈمیٹری موسين" اور اڈمورٹ میں روسی صدر كے نمائندے "ميكائيل بابيچ" ، مفتی اور مذكورہ ادارے كے سربراہ "فائز محمد شين" كے علاوہ ملك كی مذہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ قرآنی مقابلے میں ملك بھر سے ١٦ سال سے كم عمر ١۰۰ بچوں اور بچيوں نے شركت كی ہے اور مقابلے كے اختتام پر كامياب اميدواروں كے درميان قيمتی انعامات تقسيم كیے گئے ہیں ۔
1003019
نظرات بینندگان
captcha