تركی ؛ شہريوں كو ١۸۰۰قرآنی نسخوں كا تحفہ

IQNA

تركی ؛ شہريوں كو ١۸۰۰قرآنی نسخوں كا تحفہ

20:06 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321582
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : تركی كے شہر "اڈيامان" كی مسجد "سلطان غازی" میں شہريوں كو ايك ہزار آٹھ سو قرآنی نسخوں كا تحفہ ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ثقافتی انجمن برائے تعليم و تربيت كی كوششوں سے تركی كے شہر "اڈيامان" كی مسجد "سلطان غازی" میں شہريوں كو ايك ہزار آٹھ سو قرآنی نسخوں كا تحفہ ديا گيا ہے ۔
تقريب تقسيم قرآن كے آغاز میں انجمن كے صدر "محمد جينٹ سٹاچلی" (Muhammad janit Satcheli)، نے خطاب كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ مسجد سلطان غازی میں بہت سے مذہبی اور قرآنی پروگراموں كا انعقاد كيا گيا ہے ؛ ليكن اب تك مسجد میں شہريوں كا اتنا رش ديكھنے كو نہیں ملا تھا ، یہ امر شہريوں كے درميان قرآنی تعليمات كی جانب بڑھتے ہوئے رجحان اور عشق كی نشاندہی كر رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اڈيامان تركی كے مہم ترين سياحتی شہروں میں شمار ہوتا ہے جس كی كل آبادی 178.538 كے قريب ہے یہ شہر تركی كے جنوب مغرب میں واقع ہے اور بہت سی خوبصورت اور بڑی نہروں پر مشتمل ہے ۔
1002877
نظرات بینندگان
captcha