ہندوستان ؛ لكھنؤ میں اسلامی اور قرآنی معارف كی تعليمی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ لكھنؤ میں اسلامی اور قرآنی معارف كی تعليمی كلاسوں كا انعقاد

22:56 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321622
قرآنی سرگرميوں كا گروپ :۷ مئی كو ہندوستان كے شہر لكھنؤ كے قرآنی سينٹر كی جانب سے اسلامی اور قرآنی معارف كی تعليمی كلاسوں كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، قرآنی سينٹر كے سربراہ "قمر عالم" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ان كلاسوں كے طريقہ كار كا جائزہ لينے كی غرض سے علماء اور مذہبی وركرز كی موجودگی میں منعقد ہونے والی نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے کیا گیا ہے ۔
انہوں نے ان كلاسوں كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح كيا ہے كہ یہ كلاسیں روخوانی ، تجويد ، قرٲت ، ترجمہ اور تفسير قرآن كے ساتھ ساتھ اصول عقائد ، اسلامی احكام اور تاريخ اسلام جيسے ديگر موضوعات كی تعليم كے لیے ۷ مئی سے مقامی وقت كے مطابق صبح ۸ سے ١١ بجے تك شروع كی گئی ہیں جو گرميوں كی چھٹيوں كے آخر تك جاری رہیں گی ۔
1002969
نظرات بینندگان
captcha