ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے كے دارالحكومت ہرارہ میں ايرانی كلچرل سنٹر نے قرآنی ثقافت سے آشنائی اور جوانوں كو قرآنی سرگرميوں كی طرف مائل كرنے كيلئے قرائت اور حفظ قرآن مقابلے 5 مئی كو منعقد ہوئے۔ یہ مقابلے كلچرل سنٹر كے لائبريری ہال میں منعقد ہوئے جس میں ملك كے بيس قاريوں نے حصہ ليا۔ ان مقابلوں كی تقريب میں سركاری و غير سركاری اداروں كی ممتاز شخصيات نے شركت كی۔
تقريب سے كلچرل سنٹر كونسلر محمد اسدی موحد نے اپنے خطاب میں قرآن كريم كو مسلمانوں كيلئے اللہ كا خاص تحفہ قرار ديا ہے اور انسانيت كی فلاح كا نسخہ كہا اور سلفی گروپ كی مخالفت كے بارے میں كہا آغاز اسلام میں گرفتار قرآن كريم كی آواز سننے سے روكتے تھے اور خوف زدہ رہتے تھے كہ مبادا قرآن كريم كی دلنشين آيات سے ان كا دن خراب نہ ہوجائے۔ اسی طرح سلفی گروپ مكتب اہل بيت جو اسلام كی حقيقی تفسير ہے، كی نشر و اشاعت سے خوف زدہ ہے۔
واضح رہے كہ آخر میں جوانوں میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
1002843