ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق طفلان مسلم قرآنی اور اسلامی تعليمات كورس 5 جولائی سے شروع ہوگا اور تيس دن جاری رہے گا۔ یہ كورس ہر سال التنزيل انسٹی ٹيوٹ كی طرف سے بچوں كی دينی تربيت كيلئے منعقد ہوتا ہے جس میں بچوں كو تجويد ، رو خوانی ، سيرت اہل بيت(ع) اور اخلاق اسلامی پڑھايا جاتا ہے۔
واضح رہے كہ اس میں ماہر اساتذہ كلاسز پڑھاتے ہیں، التنزيل انسٹی ٹيوٹ كا یہ تيسرا كورس ہے اس سے پہلے دو كامياب كورسز منعقد كرچكے ہیں۔
1005695