ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، اساتيد ، طلباء اور مكتب تشيع سے محبت كرنے والے ستر افراكی شركت كے ہمراہ منعقد ہونے والے اس سمينيار كے دوران سيد آفتاب حيدر نے مہمان خصوصی كے طور پر خطاب کیا ہے جس کے دوران انہوں نے قرآن كی تاويل ، تفسير ، قرٲتوں جيسے مختلف موضوعات میں علوی دانشوروں كے فكری اسلوب كی تشريح كرتے ہوئے شيعہ كتابوں میں انسانی علوم كے مختلف پہلؤوں كی وضاحت بيان كی ہے ۔
انہوں نے قرآنی نگاہ سے روش شناسی كے حوالے سے علمائے سلف اور حاضر كی آراء كا جائزہ ليتے ہوئے قرآن میں انسانی موضوعات كی تفاسير كو چند حصوں میں تقسيم كيا ہے ۔
1008308