ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی مومنٹ كی جانب سے شہر "زاريا" میں تفسير قرآن كريم كی تعليم كے لیے كلاسوں كا اہتمام كيا گياہے ۔
تعليمی كلاسوں كے دوران اسلامی مومنٹ كے سربراہ شيخ "ابراہيم يعقوب زكزكی" نے آيات قرآنی كی تلاوت كے اختتام پر ماہ رجب كی فضيلت بيان كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : مسلمانوں كو بہترين انداز سے اس پربركت مہينے كا استقبال كرنا چاہيئے اور اس مہينے كے روحانی فيوضات سے كسی صورت بھی غفلت نہیں كرنی چاہيئے ۔
انہوں نے حضرت ختمی مرتبت ﴿ص﴾ كی ايك حديث نقل كرتے ہوئے كہ" ماہ رجب ، خدا كا مہينہ ہے اور اس میں جنگ حرام ہے ، شعبان ، پيغمبر خدا﴿ص﴾ كا مہينہ اور ماہ رمضان رسول ﴿ص﴾ كی امت كا مہينہ ہے " واضح كيا ہے كہ لوگوں كو ان تين مہينوں كے دوران بہترين انداز سے روحانی اور دينی امور كی انجام دہی كے لیے كوشش كرنی چاہيئے اور خدا سے اپنے گناہوں كی بخشش كے لیے معافی مانگنی چاہيئے ۔
1010728