تاجكستان كے روشن دل افراد كو بريل خط پر مشتمل قرآنی نسخوں كا تحفہ

IQNA

تاجكستان كے روشن دل افراد كو بريل خط پر مشتمل قرآنی نسخوں كا تحفہ

22:06 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328476
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : جمہوریہ تاجكستان كے دارالحكومت "دوشنبہ" میں بلائنڈ ايسوسی ايشن كے تعاون سے ملك كے اسلامی مركز نے روشن دل افراد كو بريل خط پر مشتمل ۲۰ قرآنی نسخوں كا تحفہ ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ١۷ مئی كو تاجكستان كی مفتی شوری نے اعلان كيا ہے كہ نابينا افراد كے درميان بريل خط پر مشتمل قرآنی نسخوں كی تقسيم كے لیے ١۵ مئی كو ايك تقريب منعقد كی گئی تھی جس میں علما شوری كے صدر مفتی "سيد مكرم عبد القادر زادہ" ، بلائنڈ ايسوسی ايشن كے صدر "خال محمد تينگنی اف" ، اور ملك كی ديگر سياسی اور مذہبی شخصيات نے شركت كی ہے ۔
بلائنڈ ايسوسی ايشن كے صدر نے علما شوری اور حكومت تاجكستان كی جانب سے قرآنی نسخوں كی اشاعت اور تقسيم كی قدردانی اور شكریہ ادا كيا ہے ۔
1010712
نظرات بینندگان
captcha