ايران میں قرآنی سرگرميوں كے ادارے كے سربراہ اور طلباء كے چوتھے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منتظم اعلی حجت الاسلام و المسلمين"سيد مہدی تقوی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران ان مقابلوں كے طريقہ كار كو بيان كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ یہ مقابلے ١۲ سے ١٦ ستمبر تك تبريز میں منعقد كیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان مقابلوں كا آغاز حضرت امام صادق ﴿ع﴾ كی شہادت كے موقع پركيا جائے گا ، جس كی وجہ اس موضوع كو نماياں كرنا ہے كہ امام ﴿ع﴾ كے زمانے میں فقہ جعفریہ نے خاطر خواہ ترقی كی تھی اور وہ زمانہ اسلام كی فقہی اور علمی صلاحيتوں كا ايسا مثالی زمانہ تھا جس كے دوران مختلف شعبوں میں اسلامی علوم نے خاصی ترقی كی تھی ۔
حجت الاسلام تقوی نے واضح كيا ہے كہ امام صادق كا درس صرف شيعوں كے لیے مختص نہیں تھا بلكہ تمام اسلامی مذاہب سے تعلق ركھنے والے افراد اس درس میں شركت كيا كرتے تھے اور تقريبا اہل سنت مذہب كے سارے آئمہ ، حضرت امام صادق كے شاگرد محسوب ہوتےہیں اور یہ موضوع تمام اسلامی مذاہب كے درميان مشتركہ پيوند اور مسلمانوں كی وحدت اور يكجہتی كا مہم ترين عنصر شمار ہوتا ہے ۔
1005872