تاجكستان میں خواتين كيلئے قرآن و حديث كے مقابلے

IQNA

تاجكستان میں خواتين كيلئے قرآن و حديث كے مقابلے

14:02 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2329911
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمہوریہ تاجكستان كے صوبہ "ختلان" كے شہر "قرغان تپہ" میں گذشتہ روز 18 مئی كو حزب اختلاف نھضت اسلامی كی طرف سے خواتين كيلئے قرآن و حديث كے مقابلے منعقد ہوئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ تاجكستان كی حزب اسلامی كی طرف سے 50 سال سے اوپر كی عمر كی خواتين كيلئے گذشتہ روز 18 مئی كو یہ مقابلہ منعقد ہوا۔
رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے حفظ قرآن ، قرائت قرآن، اور احاديث پيغمبر اكرم ﴿ص﴾كے ترجمہ كے شعبہ میں ايك سو خواتين نے حصہ ليا۔
اسی طرح حزب اسلامی تاجكستان كے دفتر كی سينئر ركن خير النساء سعيد آوا نے كہا كہ قرآنی مقابلے ہميشہ جوانوں اور نوجوانوں كيلئے منعقد ہوتے تھے ليكن زيادہ عمر كے لوگوں كو اہميت نہیں دی جاتی تھی اسی لئے یہ مقابلے 50 سال سے اوپر عمر كی خواتين كيلئے منعقد كئے گئے۔
ياد رہے كہ اس مقابلہ كے اختتام پر انعامات بھی تقسيم كئے گئے۔
1011247
نظرات بینندگان
captcha