ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، برازيل كی اسلامی امور كونسل اور اسلامی قومی يونين كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس كے دوران ممتاز مقامی شخصيات اور عہديداروں نے دين اسلام كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
جمال پاشا نے كہا : برازيل میں اسلام بہت تيزی سے پھيل رہا ہے اور بہت سے برازيلی باشندے اسلام كی جانب مائل ہورہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ وہ علماء اور مبلغين جو پرتغالی زبان میں عوام كے ساتھ گفتگو و شنيد كر سكتے ہیں دين اسلام كی معرفی میں اہم كردار كے حامل ہیں ۔
انہوں مزيد كہا كہ اسلام كا احترام كرنا تمام آسمانی اديان كے احترام كے مترادف ہے چونكہ اس نے دنيا بھر كے لوگوں كو توحيد الہی اور امن كا قيمتی تحفہ ديا ہے ۔
1013367