تاتارستان ؛ روس اسلامی يونيورسٹی كے طلباء كے لیے حفظ قرآن كريم مقابلہ

IQNA

تاتارستان ؛ روس اسلامی يونيورسٹی كے طلباء كے لیے حفظ قرآن كريم مقابلہ

14:01 - May 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2333085
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۲۱ مئی كو تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں واقع روس اسلامی يونيورسٹی میں طلباء كے لیے خصوصی حفظ قرآن كريم مقابلے كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ،۲۱ مئی كو تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں واقع روس اسلامی يونيورسٹی میں "سال ۲۰۱۲ء؛ قرآن كريم كا سال" منصوبے كے تحت طلباء كے لیے خصوصی حفظ قرآن كريم مقابلے كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
يورنيورسٹی كے شعبہ اطلاعات نے اعلان كيا ہے كہ مقابلے كی افتتاحیہ تقريب میں شام كے معروف عالم دين اور دمشق گورنمنٹ يونيورسٹی كی اسلامی شريعت فيكلٹی كے نائب صدر "توفيق رمضان البوتی" نے اپنے خطاب كے دوران كلام الہی كی تعليم اور حفظ كی اہميت پر روشنی ڈالی ہے ۔
پروگرام كے دوران روس اسلامی يونيورسٹی كے وائس چانسلر "رفيق محمد شين" نے مہمانوں كا گرم جوشی كے ساتھ استقبال كرتے ہوئے يونيورسٹی میں تسلسل كے ساتھ قرآنی مقابلے منعقد كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
1015300
نظرات بینندگان
captcha