اينگوشٹيا میں قرٲت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

اينگوشٹيا میں قرٲت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

14:56 - May 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2336140
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۲۶ مئی كو انگوشٹيا كے شہر "مالگوبيك" میں واقع اسلامی ادارے میں ملك كے بيسویں يوم آزادی كی مناسبت سے قرٲت قرآن كريم مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كےشبعہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے شعبہ اطلاعات نے اعلان كيا ہے كہ انگوشٹيا كے صدر "يونس بيك ييوكوراف" كی موجودگی میں قرأت قرآن كريم مقابلوں كا آخری مرحلہ منعقد كيا گيا ہے ۔
مذكورہ مقابلوں كا انعقاد اسلامی يونيورسٹيوں اور مدارس كے ۱۵ سال سے بڑی عمر كے ۸۰ طلباء كی شركت كے ہمراہ كيا گيا ہے اور حبيب بودون اف ، عبد اللہ عبد اللہ اف ، نصر اللہ ابو بكراف اور متعدد علماء كے ساتھ ساتھ ملك میں قرآنی علوم كے معروف اساتيد پر مشتمل جيوری نے شركاء كی قرآنی مہارتوں اور علم كا جائزہ ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انگوشٹيا كے صدر" خواص محمد ابو بكراف "، خيراتی فاؤنڈيشن كے صدر "محمد حاجی ابو بكر اف" ، ملك كے مفتی اعظم "عيسی ہمرااف" اور جسٹس "عبد الرحمان مرتضی اف" كی جانب سے كامياب شركاء كو قيمتی انعامات سے نوازا گيا ہے ۔
1017959
نظرات بینندگان
captcha