ایران کی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں لياقت تكيم كے خطاب كا عنوان " انسانوں كی بيداری میں قرآن كريم كا كردار" تھا ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں كہا قرآن كريم ايك ايسی كتاب ہے جو تمام معاشروں كے انسانوں كی تربيت كے لیے نازل ہوئی ہے۔ قرآنی مطالب كو تين بنيادی حصوں میں تقسيم كيا جاسكتا ہے۱۔ شناخت خدا ۲ ۔انسان اورخدا میں رابطہ ۳۔ انسانوں كے آپس میں روابط ۔
انہوں نے مغربی دنيا كی قرآن كريم كے بارے میں غلط تصور كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا مغربی دنيا اپنے مقاصد كے لیے قرآن كريم كے بعض الفاظ كے ذريعے اسلام اور قرآن كی شدت پسند تصويرپيش كرتے ہیں، حالانكہ قرآن كتاب صلح اوراخلاقيات پر مشتعمل ہے البتہ قرآنی مطالب انسانوں میں بيداری پيدا كرتے ہیں ۔
1017583