تركی؛ حج زائرين كيلئے تعليم قرآن كورس كا انعقاد

IQNA

تركی؛ حج زائرين كيلئے تعليم قرآن كورس كا انعقاد

11:17 - June 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2339071
قرآنی سرگرمياں گروپ: ادارہ برائے مذہبی امور تركی نے بدھ 30 مئی كو حج زائرين كی قرعہ اندازی كے بعد اعلان كيا كہ تمام حج زائرين كيلئے خانہ خدا كی طرف جانے سے پہلے قرائت قرآن كی تعليم ضروری ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ادارہ برائے مذہبی امور كے سربراہ محمد گورمز نے كہا حج كا سفر سير تفريح كا سفر نہیں ہے بلكہ جو افراد حج كيلئے جارہے ہیں ان كيلئے دينی مباحث، حج كے اعمال اور قرائت قرآن كی تعليم ضروری ہے۔
گورمز نے كہا قرائت قرآن اور حج كے اعمال سے مربوط مباحث كی تعليم تمام ان افراد كو دی جائے گی جو اس سال حج كيلئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا اس ملك كے چھ لاكھ افراد ہر سال حج اور عمرہ كيلئے جاتے ہیں اور جو افراد حج كيلئے جارہے ہیں ان كو قرائت قرآن كريم اور اس كے فضائل سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ اسی لئے ہم ان كو قرائت قرآن كريم كے شارٹ كورس ، اس ملك كے مختلف شہروں اور دیہاتوں كی مساجد اور مذہبی مراكز میں انعقاد كرارہے ہیں۔ اور وہ افراد جو قرآن كريم پڑھنا نہیں جانتے ان كی ان كورسز میں شركت بہت ضروری ہے ۔
1021342
نظرات بینندگان
captcha