فلپائن میں قومی سطح كے اڑتيسویں قرأت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

فلپائن میں قومی سطح كے اڑتيسویں قرأت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

23:34 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343039
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۳ جون كو فلپائن میں "مقدس قرآن ؛ ہدايت كا چراغ اور اسلامی زندگی كا راستے ہے " كے شعار سے قومی سطح پر قرأت قرآن كريم مقابلوں كے اڑتيسویں مرحلے كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، فلپائن كی وزارت امور مسلمین كی جانب سے ايرانی كلچرل سينٹر كے نمائندے كی موجودگی میں "مقدس قرآن ؛ ہدايت كا چراغ اور اسلامی زندگی كا راستے ہے " كے شعار سے قومی سطح پر قرأت قرآن كريم مقابلوں كا اڑتيسواں مرحلہ منعقد كيا گيا ہے ۔
"يوپی" يونيورسٹی كے فيلم سينٹر ہال میں منعقدہ ایک تقريب کے دوران ملك بھر کی سركاری ، ثقافتی ،علمی شخصيات كے ساتھ ساتھ مسلمان علاقوں كے نمائندوں ، مسلم امن كميشن ، مختلف ممالك كے سفیروں ،اسلامی ممالك كے بعض نمائندوں من جملہ ؛ اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كے خصوصی نمائندے "موسوی" كی موجودگی میں قومی ترانوں اور تلاوت قرآن مجيد كے بعد فلپائن كے مسلم قومی كميشن كے صدر "مہول ك ۔ ساڈيان" كے خطاب سے مقابلوں كا بقاعدہ آغاز كيا گيا ہے ۔
1024980
نظرات بینندگان
captcha