ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، مردوں كے لیے منعقد ہونے والے اس خصوصی كورس میں شركاء کو مصری يونيورسٹی "نور مبارك" كے فارغ التحصيل طالب علم "دانيال ماہر بيك اف"كے توسط سے قرآن كريم كی صحيح قرٲت اور اسلام كے بنيادی اصولوں كی مفت تعلیم دی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ الماتی كی مركزی مسجد اور مسلمانون كے امور كی نگرانی كرنے والا ادارہ اس كورس كے اصلی آرگنائزرز ہونگے ۔
1028965