ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، ١١ جون سے قرآنی تعليم میں دلچسپی ركھنے والے افراد كے لیے ملك كے ممتاز قرآنی استاد "خاور بٹ" كے توسط سے مفاہيم قرآن كريم كے تعليمی كورس كا آغاز كيا گيا ہے ۔
واضح رہے کہ ۲١ جولائی تك جاری رہنے والے اس تعليمی كورس میں قرآنی مفاہيم كو بڑے سادہ اور عام فہم انداز میں پيش كيا جائے گا اور ہر وہ شخص جو قرآن پڑھنے كی صلاحيت ركھتا ہے كورس میں شركت كر سكتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كورس میں شركت كی خواہشمند خواتين كے لیے بھی عليحدہ كلاسوں كا بندوبست كيا گيا ہے ۔
1023617