ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس مركز كو سات نفری بورڈ آف ڈائريكٹرز چلارہا ہے۔ اس مركز كی چيرمين فن لينڈ كی شيعہ ''پائولاكمل'' ہے۔ اہل بيت ''ع'' اسلامك سنٹر اس فن لينڈ كا واحد شيعہ مركز ہے جو گزشتہ دس سالوں سے اسلام اور قرآن كے بارے میں سرگرميوں میں مصروف عمل ہے۔ اس كے ايك ھزار اراكين ہیں اور حال ہی میں پہلی شيعہ مسجد حضرت فاطمہ زہراء ''س'' كے نام سے افتتاح ہوئی ہے۔ یہ مركز گزشتہ چھ سال سے ''سلام'' كے عنوان سے ميگزين شائع كر رہا ہے۔ یہ مركز فن لينڈ كے عيسائی اور دوسرے مذاہب كے ساتھ بڑے اچھے روابط ركھے ہوئے ہے۔ رپورٹ كے مطابق فن لينڈ كی وزارت تعليم وتربيت نے پہلی دفعہ اسلامی درسی كتاب شائع كی ہے؛ جس كا عنوان ''سلام'' ركھا گيا ہے۔ اس كتاب می شائع ہونے والے تمام مطالب اہل بيت اسلامك سنڑ كے اراكين نے مرتب كئے ہیں۔ یہ مركز فن لينڈ حكومت كا رجسڑڈ ادارہ ہے اور حكومت بھی اس ادارے كے ساتھ تعاون كرتی ہے۔ 1029344