اسلامی اور قرآنی تعليم كے تحفظ پر چيچن حكام كی تجليل

IQNA

اسلامی اور قرآنی تعليم كے تحفظ پر چيچن حكام كی تجليل

23:59 - June 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2348038
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : عالمی مركز برائے تربيت حفاظ قرآن كريم كے صدر نے ايك پيغام كے ذريعے جمہوریہ چیچنيا میں اسلامی اور قرآنی تعليم كی ترويج اور تقويت میں حكومت كی مسلسل كوششوں كی قدردانی اور متعلقہ حکام کی تجليل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، عالمی مركز برائے تربيت حفاظ قرآن كريم كے صدر "عبد اللہ بن علی " كی جانب سے چيچن صدر "رمضان قادراف" كے نام شكریے كا خط مركز كے بين الاقوامی نمائندے اور تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" میں مركز كی نمائندہ شاخ كے انچارج "ابراہيم صابراف" كے توسط سے پہنچایا گيا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سركاری خط میں مركز كے صدر نے قرآن كريم كی شب و روز خدمت ، بالخصوص ملك میں اسلام كی تبلیغ کے ساتھ ساتھ بچوں كے لیے قرآنی تعليم کے حوالے سے صدر اور دیگر حکومتی عہديداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
1030592
نظرات بینندگان
captcha