تركی میں محفل انس با قرآن كا انعقاد

IQNA

تركی میں محفل انس با قرآن كا انعقاد

23:59 - June 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2348039
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : تركی کے شہر استنبول میں واقع مسجد "حافظ علی" میں "مارڈين" وحدت اور سماجی تعاون مركز كی جانب سے محفل انس با قرآن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ محفل ١۳ جون كو علما ، مفكرين اور استنبول كے شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ استنبول كے علاقہ "شيشلی" كے عالم دين "احمد تجار" ، "زيتون بورنو" كے عالم دين "يوسف ايزدين" ، "بيازيت " كے خطيب جمعہ "سوات گوزوتوك" اور مسجد "حافظ علی " كے امام جماعت "حسين اورہان" نے قرآنی آيات كی تلاوت كے ذريعے محفل كی فضا كو معطر كيا اور اس كے بعد محفل كے مہمان خصوصی شام سے تعلق ركھنے والے معروف عالم دين "محمد يعقوب الحسينی" نے قرآنی آيات كی تلاوت كے ذريعے حاضرين محفل سے داد وصول كی ہے ۔
1031131
نظرات بینندگان
captcha