نابينا افراد كے لیے پيش كردہ قرآنی خدمات كی رپورٹ

IQNA

نابينا افراد كے لیے پيش كردہ قرآنی خدمات كی رپورٹ

18:33 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350071
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : حجت الاسلام المسلمين "شہيدی پور" نے "قرآن كی نگارش اور علامت لگانے كے طريقہ كار" كے عنوان سے منعقدہ نشست كےدوران بريل ﴿ Braille﴾رسم الخط میں قرآن كی اشاعت اور نابينا افراد كے لیے پيش كردہ قرآنی خدمات پر مبنی رپورٹ پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ۱۷ جون كو اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كے دفتر میں منعقد ہونے والی "قرآن كی نگارش اور علامت لگانے كے طريقہ كار" نامی نشست میں جامعۃ المصطفی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن اور قرآنی مقابلوں كے بين الاقوامی ريفری حجت الاسلام والمسلمين"محمد رضا شہيدی پور" نے بريل رسم الخط كے بارے میں مختصر توضيح پيش كرتے ہوئے كہا : ابھی تك نابينا افراد كے لیے مختلف مراحل میں اس رسم الخط كے ساتھ قرآن کے متعدد نسخے شائع كيے گئے ہیں ۔
انہوں نے خط بريل پر مشتمل قرآن کریم کو لمس کرنے کے حوالے سے دو قسم كے فقہی احكام كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعض مسلمان فقہا اس بات كے معتقد ہیں كہ بريل رسم الخط كو چھونے كا حكم بھی عام قرآنی نسخوں كو چھونے كے مانند ہے جس کے لیے باوضو ہونا شرط ہے ليكن بعض فقہا كی رائے كے مطابق اس خظ پر مشتمل قرآنی نسخے كو چھونے كے لیے وضو كرنا لازمی نہیں ہے ۔
1032601
نظرات بینندگان
captcha