مبانی قرآن كريم كی بين الاقوامی سطح پر ترويج ؛ آرگنائزيشن كی پاليسيوں كا حصہ ہے

IQNA

مبانی قرآن كريم كی بين الاقوامی سطح پر ترويج ؛ آرگنائزيشن كی پاليسيوں كا حصہ ہے

23:50 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350170
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اعتصامی نے بين الاقوامی سطح پر قرآن كريم كے مبانی اور مفاہيم كی ترويج و تبليغ كو ايران كی سماجی ، ثقافتی اور اقتصادی ترقی كے پانچ سالہ پروگرام كی بنياد پر اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن کی اصلی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے قائم مقام صدر منصور اعتصامی نے "قرآن كريم كی نگارش اور علامت لگانے كےطريقہ كار" كے عنوان سے اختتامی نشست كےدوران صدر اسلام سے اب تك رسم الخط كے موضوع كی اہميت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كا رسم الخط ہميشہ سے اسلامی مفكرين ، قرآنی محققين اور اسلامی علوم كے دانشوروں كی توجہ كا مركز رہا ہے اور قرآن كے ايك ايك حرف كو انحراف سے بچانے كے لیے خاص اہتمام كرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے رسول اکرم ﴿ص﴾ کے زمانے میں قرآن کو جمع کرنے کے دو طریقوں یعنی حفظ اور آیات کی نگارش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن کو جمع کرنا رسول اکرم ﴿ص﴾ کا حکم تھا اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ امام امیرا المومنین ﴿ع﴾ نے ٦ ماہ کے عرصے میں اپنی عبا کندھوں پر نہیں لی یہاں تک کہ قرآن کو جمع اور تدوین کا کام مکمل کیا تھا ۔
1032351
نظرات بینندگان
captcha