قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كی سرگرم قرآنی شخصيت نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے ذريعے دنيا بھر كے لوگوں كے سامنے ايران كی حقانيت ثابت ہو چكی ہے كہا : بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد اسلامی انقلاب كے اوائل سے ہی بيرون ملك انقلاب كے تعرف كا ذريعہ رہا ہے ۔
ايرانی كی قرآنی سرگرم شخصيت "سيد رضا مير موسايی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ جب سے امام خمينی ﴿رہ﴾ كی قيادت میں اسلامی انقلاب كو كاميابی نصيب ہوئی ہے تب سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد بيرون ملك انقلاب كے تعارف كا سب سے بہترين ذريعہ رہا ہے اور یہی امام خمينی ﴿رہ﴾ كا سب سے بڑا ہدف تھا ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ میں بين الاقوامی مقابلوں كے انعقاد میں كوشاں افراد كا شكر گزار ہوں اور اميد كرتا ہوں كہ یہ مقابلے اپنے اہداف تك رسائی حاصل كریں اور جوانوں كے قرآن كريم كے ساتھ لگاؤ اور الفت میں بيشتر اضافے كا باعث بنیں گے ۔
1032893