ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی انقلاب كی سپريم كونسل كے ركن حسن رحيم پور ازغدی نے ۲۰ جون كو "قرآنی شعبوں میں فعال خواتين كی تجليل" كے عنوان سے منعقدہ كانفرنس كے دوران دو مضوعات قرآن كی حقانيت اور قرآن میں خواتين كے حقوق كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے ابتدا میں بعثت کو میلاد قرآن کریم قرار دیتےہوئے واضح کیا ہے کہ قرآن کریم کو نزول کی ابتدا سے ہی نظریاتی اور عملی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے یہاں تک کہ اس نے اپنی آیات کے ذریعے ان شبہات کا جواب دیا ہے اسی طرح وہ لوگ پیغمبر اسلام ﴿ص﴾ کو جادوگر اور شاعر ہونے کا الزام دیتے تھے اور قرآنی آیات کے وحی الہی ہونے کا انکار بھی کرتے تھے ۔
1034310