بين الاقوامی قرآنی مقابلے ايران كے خلاف سازشوں كو ناكام بنانے كا مؤثر ذريعہ ہیں

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلے ايران كے خلاف سازشوں كو ناكام بنانے كا مؤثر ذريعہ ہیں

21:18 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351046
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كی سرگرم قرآنی شخصيت نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے کہ بعض اسلامی ممالك جن كے بعض عقائد ايران سے متفاوت ہیں ، ہمارے ملك كے خلاف مسلسل منفی پروپگينڈا كر رہے ہیں كہا ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں دشمن كے جھوٹے پروپگينڈوں كو ناكام بنا نے میں بہترين كردار ادا كر رہے ہیں ۔
ايران كی سرگرم قرآنی شخصيت "علی اكبر حنيفی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ گفتگو كےدوران كہا ہے كہ بين الاقوامی مقابلے ہمارے جوانوں اور مقابلوں میں حصہ لينے والے مختلف طبقوں كے جذبات ابھارنے كا بہترين راستہ ہے اور ان جذبات نے نہ صرف ايران میں بلكہ دنيا بھر جوانوں كو اپنی طرف جلب كيا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں ایک ماہ پہلے تھالینڈ میں تھا جہاں میں نے ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے منتخب کیے گئے تھائی نمائندوں کے اندر انتہائی شوق اور جذبےکا مشاہدہ کیا ہے
1032646
نظرات بینندگان
captcha