تہران بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا دوسرا روز ؛ عفت اور حجاب كی ضرورت پر زور

IQNA

تہران بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا دوسرا روز ؛ عفت اور حجاب كی ضرورت پر زور

21:20 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351061
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۱۹ جون كو ايران كےدارالحكومت "تہران" میں ميلاد ٹاور كے كانفرنس ہال میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے دوسرے دن ۳۰ اميدواروں نے مقابلے كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ، انتيسویں بين الاقوامی مقابلوں كے دوسرے دن ايران كے بين الاقوامی قاری اور ۲۰۰۹ كے بين الاقوامی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے "سيد جواد حسينی" نے اعزازی قاری كے عنوان سے قرآن كريم كی كچھ آيات كی تلاوت كی ہے
اسی طرح پروگرام كے دوسرے حصے میں خوزستان كے ايك گروپ نے قصيدہ سرائی كی اور مصر كےممتاز قاری "احمد شميس" نے اعزازی قاری كے طور پر آيات قرآن كريم كی تلاوت كا شرف حاصل كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مقابلوں كے دوسرے دن پاكستان ، ايران ، جنوبی افريقا، سویڈن ، سنيگال ، مڈاغاسكر ، يوگينڈا ، اسٹريليا ، تنزانيا ، لبنان ، انگلينڈ ، جرمنی ، افغانستان ، جورجيا اور ديگر ممالك كے ۳۴ نمائندوں نے آپس میں مقابلے كیے ہیں ۔
1034083
نظرات بینندگان
captcha